حسین محنتی کے برادر نسبتی ہارون اللہ بالاگام بالا انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی کے برادر نسبتی کاروباری شخصیت ہارون اللہ بالاگام بالا اتوار کو 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب صلاح الدین مسجد امیر خسرو روڈ الحمرا سوسائٹی میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنما، تاجر برادری اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، اسداللہ بھٹو ، کاشف شیخ سعید شیخ ،مجاہد چنا و دیگر رہنماؤں نے محمد حسین محنتی کے برادر نسبتی ہارون اللہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔