جموں کشمیر لبریشن الائنس کے ترجمان سجاد میر نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو فوجی طاقت ، کالے قوانین اور بدترین ریاستی تشدد کے ذریعے کچلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لبریشن الائنس نے بھارتی یوم جمہوریہ کو کشمیریوں کیلئے یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس ملک نے ایک پوری قوم کو اس کے بنیادی انسانی، سیاسی اور آئینی حقوق سے محروم کر رکھا ہو، اسے جمہوریت کے نام پر تقریبات منعقد کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ ذرائعِ کے مطابق جموں کشمیر لبریشن الائنس کے ترجمان سجاد میر نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو فوجی طاقت، کالے قوانین اور بدترین ریاستی تشدد کے ذریعے کچلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں آج بھی لاکھوں بھارتی فوجیوں کی موجودگی، آئے روز کرفیو، محاصرے، انٹرنیٹ و مواصلاتی پابندیاں، جبری گمشدگیاں، ماورائے عدالت قتل، اجتماعی قبریں اور خواتین و بچوں کے خلاف جرائم اس نام نہاد جمہوریت کے کھوکھلے پن کا کھلا ثبوت ہیں۔سجاد میر نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو بھارت  مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کر کے نہ صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں بلکہ اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی، زمینوں پر قبضہ، آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی منظم کوششیں اور غیر مقامی عناصر کی آبادکاری دراصل آبادیاتی یلغار ہے، جس کا مقصد کشمیری شناخت، تاریخ اور مزاحمتی شعور کو مٹانا ہے۔ سجاد میر نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جمہوریت کے جھوٹے دعوں کو مسترد کریں، مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقِ خودارادیت دلانے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لبریشن الائنس جمہوریت کے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا