شاہ رخ خان کی کروڑوں کی لگژری گھڑی نے سب کو حیران کردیا، اس میں کیا خاص ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
جوی ایوارڈز 2026 میں سب کی نظریں شاہ رخ خان پر جم گئیں لیکن ان کے اسٹائل کی وجہ سے نہیں بلکہ اداکار نے جو گھڑی پہنی وہ لگژری کی دنیا کا شاہکار ہے اور قیمت میں کروڑوں میں ہے۔ یہ وہ گھڑی ہے جسے رولیکس خود منتخب کرتا ہے کہ کس کے پاس جائے اور یہی وجہ ہے کہ اسے خریدنا تقریباً ناممکن ہے۔
شاہ رخ خان کی گھڑی کو نایاب بنانے والی خصوصیات کیا ہیں؟اس گھڑی کا 18 قیراط سفید سونے کا کیس 54 برلینٹ کٹ ہیرے سے مزین ہے اور بیزل پر 36 بیگیٹ کٹ نیلے نیلم جڑے ہیں۔ یہ گھڑی واچز اینڈ وونڈرز 2025 ایونٹ میں متعارف کرائی گئی تھی، اور اس کا ڈائل سلور آبسیڈین سے بنایا گیا ہے، جو روشنی کے مطابق ہلکا سا رنگ بدلتا ہے۔
اس میں 18 قیراط سفید سونے کی اوسٹر بریسلیٹ بھی ہے، جو اس کی دلکش خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔ اس گھڑی کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے جو اسے حقیقی لگژری پیس بناتی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Insanely Luxurious Indians ???????? (@insanelyluxuriousindians)
شاہ رخ خان کی یہ گھڑی واچز اینڈ وونڈرز 2025 ایونٹ میں متعارف کرائی گئی تھی اور یہ ایک آف-کیٹلاگ رولیکس ماڈل ہے جسے عمومی طور پر فروخت کے لیے نہیں رکھا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: اننت امبانی کے لیے ساڑھے 13 کروڑ روپے کی گھڑی تیار، اس میں کیا خاص ہے؟
یہ پہلا موقع نہیں جب شاہ رخ خان نے اپنی گھڑیوں کے مجموعے سے سب کو متاثر کیا ہو۔ ان کے سابقہ نایاب انتخاب میں پٹیک فلیپ آکواناٹ کرونوگراف، آڈیمارس پیگو رائل اوک پرپیچولر کیلنڈر، بی وی ایل جی اے آر آئی آکٹو روما ٹوربیلون اور ٹی اے جی ہیور کیریرا اسپیس ایکس شامل ہیں۔
جوی ایوارڈز 2026 کے موقع پر، شاہ رخ خان لیمونیڈ کارپٹ پر گلوکارہ کیٹی پیری اور اسٹرینجر تھنگز کی اسٹار ملی بوبی براؤن کے ہمراہ نظر آئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ لوگ یہاں میرے کام کو پسند کرتے ہیں۔ یہاں کے لوگ بہت گرمجوش اور مہمان نواز ہیں، ثقافت، مقامات اور کھانا سب بہت اچھے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہ رخ خان شاہ رخ خان گھڑی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان شاہ رخ خان گھڑی شاہ رخ خان
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟