نئی دہلی میں شیخ حسینہ کو خطاب کی اجازت، بنگلادیش کا شدید احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
بنگلادیش نے بھارت کی جانب سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو نئی دہلی میں عوامی تقریب سے خطاب کی اجازت دینے پر شدید احتجاج کیا ہے اور اسے بنگلادیشی عوام کی توہین قرار دیا ہے۔
بنگلادیشی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم میں سزا یافتہ اور مفرور شیخ حسینہ کو اس طرح بولنے کا موقع دینا بنگلادیش کے امن، سلامتی اور جمہوری عمل کے لیے خطرہ ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق 23 جنوری کو شیخ حسینہ نے نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران بنگلادیش میں اپنے حامیوں سے آڈیو خطاب کیا، جس میں انہوں نے موجودہ حکومت کے خلاف کھلی اشتعال انگیزی کی اور اپنے وفاداروں کو آئندہ عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے پر اکسانے کی کوشش کی۔
بیان میں کہا گیا کہ شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کی قیادت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ عبوری حکومت کو ان کی سرگرمیوں پر پابندی کیوں عائد کرنا پڑی۔
مزید پڑھیںبنگلادیش کیساتھ زیادتی ہوئی، ہم وہی کریں گے جو حکومت کہے گی، چیئرمین پی سی بی
وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ انتخابات سے قبل اور پولنگ کے دن کسی بھی قسم کے تشدد یا دہشت گردی کی ذمہ داری اسی گروہ پر عائد ہوگی۔
بنگلادیشی حکام نے اس بات پر حیرت اور شدید مایوسی کا اظہار کیا کہ بھارت نے نہ صرف شیخ حسینہ کو اپنی سرزمین پر رہنے دیا بلکہ انہیں عوامی خطاب کی اجازت بھی دی، جو دوطرفہ تعلقات اور باہمی اعتماد کے لیے نقصان دہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بنگلادیش بارہا درخواست کے باوجود بھارت کی جانب سے حوالگی کے معاہدے پر عمل نہ ہونے پر سخت مایوس ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق اس طرزِ عمل سے دونوں ممالک کے مستقبل کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں اور یہ ایک خطرناک مثال قائم کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیخ حسینہ کو خطاب کی
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔