پاکستان اور بنگلادیش کا مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک مضبوط بنانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان اور بنگلادیش نے مختلف شعبوں میں باہمی اشتراک مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلادیشی مشیر برائے خارجہ امور توحید حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیامشترکہ مفادات کے فروغ، علاقائی امن و خوش حالی کے لیے مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔
لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز