راولپنڈی میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
سٹی 42: راولپنڈی شہر بھر میں دفعہ 144 میں توسیع کردی گئی ۔
دفعہ 144 میں 15 روز کی توسیع کردی گئی ۔دفعہ 144 میں 6 فروری تک توسیع کی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق جلسے ریلیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ۔اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگئی۔
لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی رکنیت بحالی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو مجھے بہت پہلے کرنا چاہئے تھا، اب کر رہا ہوں، مجھے بار کی رکنیت 50 سال پہلے حاصل کرنی چاہیے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ سردار رازق کے چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست کر رکھی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا، صرف اور صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :