واشنگٹن میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی، عالمی جریدے نے تعریفوں کے پل باندھ دیے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
پاکستان نے اسٹریٹجک سمجھ داری سے واشنگٹن میں خود کو دوبارہ ایک ناگزیر اور قابلِ اعتماد شراکت دار ثابت کر دیا، اپنی مضبوط سفارت کاری سے پاکستان نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دے دی۔
پاکستان نے علاقائی تنازع کو عالمی سفارتی فائدے میں بدل کر امریکا میں اپنی اہمیت منوائی ہے۔ بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے بھی پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی تعریف میں پل باندھ دیے۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق بھارت جو امریکا کا اتحادی سمجھا جاتا تھا، اب 50 فیصد امریکی ٹیرف اور صدارتی دورے سے محرومی کا شکار ہے۔ مئی 2025 کے پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی کے دعوے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد تعلقات گہری منجمد کیفیت میں داخل ہوگئے ہیں۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق اسی بحران کو پاکستان نے سفارتی موقع میں بدلا اور صدر ٹرمپ کے ثالثی کردار کو بھرپور انداز میں سراہا، 4 روزہ پاک بھارت جنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا۔
عالمی جریدے کے مطابق ستمبر 2025 میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا، ٹرمپ اور عاصم منیر کے درمیان گفتگو سیکیورٹی سے آگے بڑھ کر تجارت اور سرمایہ کاری تک پھیل گئی۔ ثالثی کے دعوے کو خودمختاری کی توہین قرار دینے کے بعد بھارت کو نہ QUAD Summit ملی، نہ ٹرمپ کا دورہ اور نہ ہی تجارتی ریلیف حاصل ہو سکا۔
پاک امریکا 13 ویں انسداد دہشت گردی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
پاک امریکا تعلقات تاریخ کی مضبوط ترین سطح پر، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع
دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاک امریکا انسداد دہشت گردی تعاون دوبارہ بحال ہوگیا اور تعلقات کے پرانے ستون کو نئی زندگی ملی، جولائی 2025 میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف میں کمی کا اہم تجارتی معاہدہ طے پائے جس کے تحت امریکی کمپنیوں کی پاکستان کے وسائل میں طویل المدتی سرمایہ کاری شامل ہے۔
عالمی جریدے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا اور پاکستان مل کر بڑے تیل کے ذخائر کو ترقی دیں گے۔ دسمبر 2025 میں پاکستان نے ایف 16 طیاروں کے اپ گریڈ کے لیے امریکی منظوری حاصل کی، ایف 16 اپ گریڈ پیکج کی مجموعی مالیت 680 ملین ڈالر بتائی گئی، جنوری 2026 میں پاکستان نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی تجدید پر بھی زور دیا۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا، بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہ ہونے پر امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ ٹرمپ اور ان کے قریبی مشیروں میں بھارتی حکومت کے خلاف شدید ناراضی پائی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی اسٹریٹجک اہمیت اور اثر و رسوخ کو نئی بلندیوں پر پہنچایا، اسلام آباد کی دانشمندانہ سفارت کاری نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط اور پائیدار بنایا۔ پاکستان نے علاقائی چیلنجز کو فائدے میں بدل کر اپنے عالمی کردار کو اجاگر کیا۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں پاکستان کی مہارت اور حکمت عملی نے خطے میں اس کی سیاسی و اقتصادی قوت کو بڑھایا، صدر ٹرمپ کی ثالثی کو جھٹلاتے ہوئے مودی نے بھارت کو سفارتی تنہائی، بھاری ٹیرف اور امریکی ناراضی کے حوالے کر دیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل دی ڈپلومیٹ کے مطابق میں پاکستان پاکستان نے کے ساتھ
پڑھیں:
اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی نے پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی عالمی مقبولیت اور 2 دہائیوں پر محیط کامیاب فنی سفر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مداحوں کے لیے 31 جولائی کو ریلیز ہونے والا نیا البم ’صبح آئے نا‘ تک پیشگی رسائی کی خصوصی سہولت بھی متعارف کرا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 18 سال بعد عاطف اسلم کا نیا میوزک البم ’صبح آئے نا‘ ریلیز کرنے کا اعلان
اسپاٹیفائی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق عاطف اسلم کے گیت اب تک تقریباً 8 ارب مرتبہ سنے جا چکے ہیں جبکہ اس وقت ان کے 3 کروڑ سے زائد ماہانہ سامعین موجود ہیں۔ ان کی موسیقی دنیا کے 184 ممالک میں سنی جا رہی ہے جو ان کی غیرمعمولی عالمی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 دہائیوں سے عاطف اسلم کی آواز محبت، جدائی، خوشی، یادوں، عقیدت اور گھر کی چاہت جیسے بے شمار جذبات سے جڑی ہوئی ہے۔ ان کے گیت شادیوں، طویل سفر، خاموش راتوں اور زندگی کے یادگار لمحات کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔
اسپاٹیفائی کے مطابق عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے ان چند فنکاروں میں شامل ہیں جن کی مقبولیت وقت گزرنے کے ساتھ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھی ہے۔ اگرچہ ان کی موسیقی کی جڑیں پاکستان میں ہیں تاہم ان کی آواز کی بازگشت پوری دنیا میں سنائی دیتی ہے۔
پاپ، فلمی موسیقی اور روحانی کلام سمیت مختلف انداز میں پیش کیے گئے ان کے گیت آج بھی مداحوں میں یکساں مقبول ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ عاطف اسلم کے مقبول البمز ’دوری‘ اور ’میری کہانی‘ ریلیز کے کئی برس بعد بھی مداحوں کی پسندیدہ موسیقی میں شامل ہیں۔
96 فیصد اسٹریمز پاکستان سے باہراسپاٹیفائی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمز پاکستان سے باہر ہوئیں جن میں جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ، ایشیا پیسیفک اور دیگر خطوں کے سامعین نمایاں رہے۔
مزید پڑھیے: کیفے میں نماز ادا کرتے عاطف اسلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اسپاٹیفائی کے مطابق دنیا بھر میں صارفین نے عاطف اسلم کے گیتوں کو 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد پلے لسٹس میں شامل کیا ہے، جہاں ان کے نغمے شادیوں، محبت، جدائی، رات گئے ڈرائیوز، پرانی یادوں اور جذباتی لمحات کی موسیقی کا حصہ بنتے ہیں۔
جین زی بھی عاطف اسلم کی دیوانیبیان کے مطابق عاطف اسلم کی موسیقی صرف پرانے مداحوں تک محدود نہیں بلکہ نوجوان نسل، خصوصاً جین زی میں بھی غیرمعمولی مقبول ہے۔ اسپاٹیفائی پر ان کی 85 فیصد اسٹریمز اسی نوجوان طبقے کی جانب سے آتی ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے سامعین نے یا تو پہلی مرتبہ عاطف اسلم کی موسیقی دریافت کی یا دوبارہ ان کے گیت سننا شروع کیے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ان کی موسیقی نئی نسل میں بھی مسلسل مقبول ہو رہی ہے۔
اسپاٹیفائی کا خراج تحسیناسپاٹیفائی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنرشپس منیجر رطابہ یعقوب نے کہا کہ عاطف اسلم جیسے فنکار بہت کم ہوتے ہیں جو کسی ملک کی اجتماعی یادداشت کا حصہ بن جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم کی موسیقی نے لوگوں کی زندگی کے ہر دور میں ان کا ساتھ دیا ہے جبکہ اسپاٹیفائی پر یہ واضح نظر آ رہا ہے کہ ان کے مداحوں کا یہ جذباتی رشتہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ ان کے بقول یہ عاطف اسلم کی لازوال موسیقی اور مداحوں سے گہرے تعلق کا واضح ثبوت ہے۔
عاطف اسلم کیا کہتے ہیں؟اپنی نئی البم کے حوالے سے عاطف اسلم نے کہا کہ یہ البم میری زندگی کے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنی حقیقی ذات سے ملنے کے سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے مداح انتظار کریں، میں اسے آپ سب کے سامنے پیش کرنے کے لیے نہایت پرجوش ہوں۔
31 جولائی کو نئی البم ریلیز ہوگی
عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نا‘ 31 جولائی کو ریلیز ہوگا جبکہ مداح اسپاٹیفائی کے کاؤنٹ ڈاؤن پیج پر اسے ریلیز سے پہلے ہی پری سیو کر سکتے ہیں۔
البم میں گیت صبح آئے نا، سفر میں ہوں، عشق، لیٹس ہیو سَم فن، سن سجنا، ہوں عشق میں، چار یار اور سچے وعدے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی عاطف اسلم اور شفقت امانت کی کھل کر تعریف
اسپاٹیفائی کے مطابق تیزی سے بدلتے موسیقی کے رجحانات کے باوجود عاطف اسلم ان چند فنکاروں میں شامل ہیں جن کا اپنے سامعین سے تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے اور جن کے گیت ہر نئی نسل اپنی یادوں کا حصہ بناتی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عاطف اسلم عاطف اسلم کا گانا صبح آئے نا عاطف اسلم کا نیا البم گلوکار عاطف اسلم