data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت رمضان المبارک کی پیشگی تیاریوں اور عوامی ریلیف سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں بڑے فلاحی اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کے دوران رمضان نگہبان پیکیج، سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور انتظامی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی گئی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نادرا کے اشتراک سے رمضان المبارک سے قبل پنجاب میں 47 ارب روپے مالیت کا تاریخی ریلیف پیکج تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو براہِ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی، اس پیکیج سے ایک کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوں گے جبکہ ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان نگہبان کارڈ، سی ایم راشن کارڈ، ہر تحصیل میں نگہبان دسترخوان اور سہولت بازار اس پیکیج کے بنیادی ستون ہوں گے۔ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے مستحق افراد کو نہ صرف کیش حاصل کرنے بلکہ اشیائے ضروریہ خریدنے کی سہولت بھی میسر ہوگی، تاکہ امداد کے حصول کے لیے کسی کو دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر واضح کیا کہ حکومت کا مقصد یہ ہے کہ رمضان المبارک میں کوئی بھی مستحق خاندان خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست غریب عوام کے دکھ سکھ میں برابر کی شریک ہے اور صاحبِ حیثیت افراد کو بھی چاہیے کہ اپنے اردگرد موجود مستحق لوگوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمتِ خلق کے ذریعے ہی رمضان المبارک کی اصل روح کو زندہ رکھا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت محض حکومت یا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور سرکاری افسر پر لازم ہے کہ وہ رمضان میں عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیے جائیں تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف میسر آ سکے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ گھر گھر جا کر رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی۔ کارڈ ہولڈرز بنک آف پنجاب کے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور ون لنک نیٹ ورک کے اے ٹی ایمز سے کیش رقم حاصل کر سکیں گے جبکہ مقررہ دکانداروں سے خریداری کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ اس مقصد کے لیے صوبے بھر میں 136 ایکٹیویشن مراکز قائم کیے جائیں گے اور کارڈ کو پنجاب بینک کے اے ٹی ایمز پر بھی فعال کیا جا سکے گا۔

مزید بتایا گیا کہ راشن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کو رمضان المبارک کے دوران ماہانہ تین ہزار روپے کے بجائے دس ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ شفافیت یقینی بنانے کے لیے رمضان نگہبان ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا جبکہ کارڈ ہولڈرز سے فون کالز کے ذریعے کاؤنٹر چیکنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ادائیگی کے نظام کو مزید آسان بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے ہر تحصیل میں آٹھ ”نگہبان دسترخوان، مریم کے مہمان“ قائم کرنے کی منظوری بھی دی۔ ان دسترخوانوں پر روزانہ دو ہزار روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں معیاری اور مکمل افطار فراہم کی جائے گی۔

نگہبان دسترخوان کی مانیٹرنگ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور فوڈ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں کے دائرہ کار کو بھی وسیع کیا جائے گا، جہاں رعایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں گی۔ قیمتوں، صفائی، سیکیورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کے لیے 1250 کیمروں پر مشتمل صوبائی مانیٹرنگ روم قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے افسران کو ہدایت کی کہ رمضان میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں اور فلور ملز، چکن، کریانہ اور گھی ملز ایسوسی ایشنز کے اسٹالز بھی سہولت بازاروں میں قائم کیے جائیں، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

حکومتی حکام کے مطابق یہ جامع رمضان ریلیف پیکج صوبے کی تاریخ کا ایک بڑا فلاحی اقدام قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مہنگائی کے دباؤ میں پسے ہوئے عوام کو عملی سہارا فراہم کرنا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رمضان نگہبان کارڈ نگہبان دسترخوان رمضان المبارک کیا جائے گا کیے جائیں فراہم کی کے ذریعے کیا جا کے لیے

پڑھیں:

وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی