پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی پر ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز خطاب پر مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی پر ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز خطاب پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈاکٹر امجد علی خان این اے 2 سوات 1 سے رکن قومی اسمبلی ہیں، اُن کے خلاف سوات پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ عدالتی احکامات کے تحت تھانہ کوکارئی میں درج کیا گیا، جس میں ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز خطاب کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق درج مقدمے میں بغاوت، اشتعال انگیزی اور امن عامہ میں خلل کی دفعات شامل ہیں، درخواست گزار ساجد علی نے اندراج مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ جمعے یا پیر تک ہوگا، محسن نقوی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: رکن قومی اسمبلی کے خلاف
پڑھیں:
کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔
سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔
اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔