مودی حکومت نے 25 جنوری کو اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلٰی بھگت سنگھ کوشیاری کو "پدم بھوشن" ایوارڈ دینے کا اعلان کیا، کوشیاری 2019ء سے 2023ء تک مہاراشٹر کے گورنر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راؤت نے مہاراشٹر کے سابق گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو "پدم بھوشن" ایوارڈ دیے جانے پر اپنا سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کے اس فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بھگت سنگھ کوشیاری نے ادھو ٹھاکرے کی ایم وی اے حکومت کو گرا کر ریاست میں جمہوریت اور آئین کا قتل کیا ہے، اس لئے انہیں "پدم بھوشن" ایوارڈ سے سرفراز نہیں کیا جانا چاہیئے تھا۔ دراصل مودی حکومت نے 25 جنوری کو اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلٰی اور مہاراشٹر کے سابق گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو "پدم بھوشن" ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔ بھگت سنگھ کوشیاری 2019ء سے 2023ء تک مہاراشٹر کے گورنر رہے ہیں۔

اس دوران ان کی کارکردگی پر کئی بار سوال اٹھائے گئے۔ اسی تعلق سے سنجے راؤت نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلٰی دیویندر فڑنویس اور نائب وزرائے اعلیٰ اجیت پوار و ایکناتھ شندے سمیت مہایوتی حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ کوشیاری کو پدم بھوشن دینے کے فیصلہ کی مذمت کرے۔ انہیں یہ قدم اٹھانا چاہیئے کیونکہ کوشیاری نے چھترپتی شیواجی مہاراج اور سماجی مصلح مہاتما پھولے و ساوتری بھائی پھولے کی بے عزتی کی تھی۔

سنجے راؤت نے میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھگت سنگھ کوشیاری نے مہاراشٹر کا گورنر رہتے ہوئے جمہوریت اور آئین کا قتل کیا تھا، انہوں نے ادھو ٹھاکرے کی حکومت کو گرانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ سپریم کورٹ نے بھی کہا تھا کہ کوشیاری نے گورنر کے طور پر اپنی مدت کار میں غیر قانونی کام کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ادھو ٹھاکرے کی اکثریت والی حکومت کو گرا کر کوشیاری ریاست میں بی جے پی حکومت لانا چاہتے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ بھگت سنگھ کوشیاری جب مہاراشٹر کے گورنر تھے تو کئی تنازعات کا انہیں سامنا کرنا پڑا۔ جب ادھو ٹھاکرے وزیراعلیٰ تھے، تو کوشیاری پر بطور گورنر "اوور ایکٹیو" (ضرورت سے زیادہ فعال) ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور بتایا تھا کہ ریاستی حکومت کی سفارش کے باوجود انہوں نے ریاستی قانون ساز کونسل کی 12 خالیں سیٹیں نہیں بھری تھیں۔ سابق گورنر کو چھترپتی شیواجی مہاراج کو پرانے وقت کا "آئیکن" بتانے والے اپنے بیان پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر کے کوشیاری کو کوشیاری نے سنجے راو ت پدم بھوشن انہوں نے حکومت کو کے سابق کیا تھا

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش