مری میں برفانی طوفان کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری، رات کا سفر نہ کرنیکی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
مری میں برفانی طوفان کی پیشگوئی کے تحت ڈی پی او نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ڈی پی او ڈاکٹر رضا تنویر سپرا کے مطابق آج شام سےکل شام تک مری میں شدید برفباری کا امکان ہے، سیاح اور شہری رات کے وقت مری کا سفر کرنے سے مکمل گریز کریں، مری میں درجہ حرارت گرنے سے سڑکوں پربرف کی شیشےجیسی سخت تہہ بن سکتی ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ برف والی سڑک پرگاڑی کے بریک کام نہیں کرتے، رات کا سفرخطرناک ہوسکتا ہے، اندھیرےاور دھند میں برف ہٹانے والی مشینری کاکام کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے، ٹائروں پر'اسنوچین' کے بغیر کسی گاڑی کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں ملےگی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مری روانگی سے قبل گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں، مکینیکل فٹنس چیک کرلیں، بریک، وائپرز، ہیٹر اور ڈی فوگر کا درست ہونا یقینی بنائیں، برف والی سڑکوں پر رفتار کم اوراگلی گاڑی سے 50 میٹر دور رہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی میں ہیٹر چلےتو شیشےکھلے رکھیں، آکسیجن کی کمی جانی نقصان کرسکتی ہے، دھند اور برفباری میں فوگ لائٹس اور ہیزرڈ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، شاہراہوں یا ڈھلوانوں پر گاڑی پارک نہ کریں تاکہ برف ہٹانے میں رکاوٹ نہ ہو۔ڈی پی او نےکہا کہ چیک پوسٹوں پرتعینات پولیس کی ہدایات پرسختی سےعمل کریں، ہنگامی صورتحال یاحادثے پر فوری پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی پی او
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔