وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت اور اداروں کو دہشتگردی کے معاملے پر پالیسی سازی کے لیے ایک ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبے اور عوام کی خاطر سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

سہیل آفریدی پیر کے روز اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچے اور اسمبلی سے خطاب میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کو افغان سرحد کے راستے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خطرات درپیش ہیں، فیصل کریم کنڈی

’سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں‘

اسمبلی کے باہر ’وی نیوز‘ سے مختصر گفتگو میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ نے سب کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیا، لیکن کیا آپ خود اداروں کے ساتھ بیٹھیں گے؟ اس سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے اور عوام کی خاطر وہ سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

اسمبلی اجلاس سے پرجوش تقریر کے دوران سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جاری ہونے والی پریس ریلیز وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان کشیدگی کا پروانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 رکنی کمیٹی نے تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ کیا۔

’آج کے بعد کسی بھی وفاقی ادارے یا وفاق سے کمیونیکیشن زبانی نہیں بلکہ تحریری ہوگی۔‘

سہیل آفریدی نے وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آئی ڈی پیز کی ادائیگی کی مد میں آج بھی وفاق کے ذمے 52 ارب روپے بقایا ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومت کو ساتھ بٹھایا جائے۔ مستقل اور پائیدار امن کے لیے مل بیٹھ کر پالیسی بنانا ہوگی۔

’ایک طرف دہشتگردی ہے، دوسری طرف وفاق بقایاجات ادا نہیں کر رہا، جبکہ اب بھی 4 ہزار 758 ارب روپے وفاق کے ذمے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کڑی شرط عائد کردی

سہیل آفریدی نے کہاکہ خیبر پختونخوا پر ایک دفعہ پھر دہشتگردی مسلط کی گئی ہے، ہماری جمہوری حکومت کو ایک منصوبے کے تحت گرایا گیا، بدامنی میں کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کا قصور نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews خیبرپختونخوا اسمبلی دہشتگردی سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا اسمبلی دہشتگردی سہیل ا فریدی وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز سب کے ساتھ بیٹھنے سہیل آفریدی نے کے لیے

پڑھیں:

صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن