لیپ ٹاپ اسکیم، حکومتی اسکیم سے حاصل کرنے کا طریقہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
لاہور:(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے طلبا کے لیے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم 2026 کا آغاز کر دیا۔ جس کے تحت پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے اہل طلبا 15 فروری 2026 تک مفت لیپ ٹاپ کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق اس اسکیم کا مقصد ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینا، تحقیقاتی سرگرمیوں کو بہتر بنانا اور ہائر ایجوکیشن کے طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
اسکیم کے تحت وہ طلبا اہل ہوں گے جو ایچ ای سی سے تسلیم شدہ پبلک یا پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہوں۔ اور جنہوں نے کم از کم 65 فیصد نمبر یا مساوی سی جی پی اے (CGPA) حاصل کیا ہو۔
حکام نے طلبا کو ہدایت کی ہے کہ درخواست دینے سے قبل اپنی اہلیت متعلقہ ادارے سے تصدیق کر لیں۔
درخواستیں آن لائن ویب سائٹ http://cmlaptophed.
درخواست کے لیے طلبا کو اپنا قومی شناختی کارڈ یا ب فارم نمبر اور تعلیمی تفصیلات درست طور پر درج کرنا ہوں گی۔ جبکہ نامکمل یا غلط معلومات پر مشتمل درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اندرونی تقسیم کا شکار، کسی احتجاج سے حکومت کو خطرہ نہیں، خواجہ آصف
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور تعلیمی میدان میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔