صدر مملکت متحدہ عرب امارات کی چار روزہ سرکاری دورے پر ابو ظبہی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
سٹی 42: صدرِ مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے چار روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے۔
ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، پریذیڈنشل فلائٹ ٹرمنل پر متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبد الّلہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔
خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔ سفیرِ پاکستان شفقت علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیرڈ سوسائٹی کے زیرِاہتمام کنیرڈ کالج میں ایمپاور ہر فیسٹیول
صدرِمملکت کا دورہ 29 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔صدر زرداری دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔
ملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع، سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال ہوگا۔صدرِ مملکت کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کے عزم کا مظہر ہے۔
بنوں: پولیس موبائل وین پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹویورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔
یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔
کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔
یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے نے گہری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔