Jasarat News:
2026-07-24@01:35:54 GMT

حیدرآباد، آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ بھر میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور گیلپ پاکستان کی ملکی معیشت اور عوامی حالات کے حوالے سے تازہ رپورٹ تشویشناک ہے۔بڑھتے ہوئے بجلی اور گیس کے بل اور آٹے اور گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پاکستانی گھریلو بجٹ پر سب سے بڑا دباو بن چکے ہیں۔متوسط اور غریب طبقہ یوٹیلیٹی اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی بنیادی ضرورت یعنی خوراک پر خرچ کم کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بزرگ شہریوں کی نمائندہ تنظیم سینئر سٹیزنز کونسل پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور ظالمانہ بلوں نے عوام کی زندگی عملاً اجیرن بنا دی ہے۔ بجلی کے بعد گیس کے بھاری بھرکم بلوں نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے۔ عوام نہ صرف مالی بلکہ شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں۔ لوگوں کے لیے دو وقت کی روٹی، بچوں کی تعلیم اور علاج جیسے بنیادی معاملات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے، مگر افسوس کہ حکمران طبقہ عوام کے دکھ درد سے مکمل طور پر لاتعلق دکھائی دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی قسم کا حقیقی ریلیف عوام کو میسر نہیں۔ مہنگائی کی شرح میں اضافہ، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور یوٹیلیٹی بلوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہوں تو حکمران قرض لینے پر جشن کیوں منا رہے ہیں؟ یہ ذہنی غلامی اور قومی پستی کی بدترین مثال ہے۔ صاحبزادہ نقشبندی نے کہا کہ بیرونی قرضوں پر انحصار دراصل آنے والی نسلوں کو گروی رکھنے کے مترادف ہے۔ حکمران وقتی کامیابی کے طور پر قرض کے حصول کو پیش کرتے ہیں، مگر اس کا اصل بوجھ غریب عوام پر ہی ڈالا جاتا ہے، جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ بزرگ شہریوں کی نمائندہ تنظیم سینئر سٹیزنز کونسل پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر بجلی اور گیس کے نرخوں میں نمایاں کمی کرے، ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بزرگ شہری عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند اور ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، کیونکہ ایک مہذب ریاست میں انسانوں کو اعداد و شمار نہیں بلکہ عزت و وقار کے ساتھ جینے کا حق دیا جاتا ہے۔دوسری جانب انہوں نے سندھ بھر میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بحران حکومتی غفلت، ناقص پالیسیوں اور گندم کی بروقت فراہمی میں تاخیر کا نتیجہ ہے، جس کا خمیازہ براہِ راست عام آدمی بھگت رہا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں فلور ملز کو سرکاری نرخ پر گندم کی فراہمی نہ ہونے کے باعث مل مالکان کھلے بازار سے مہنگی گندم خریدنے پر مجبور ہیں، جس کے نتیجے میں آٹے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور عوام کی قوتِ خرید شدید متاثر ہو چکی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ٹے اور گندم کی قیمتوں میں کی قیمتوں میں ہوشربا انہوں نے

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن