ناظم آباد ٹاؤن: مختلف ڈسپنسریز کا انعقاد ‘ مفت سہولتیں فراہم کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد ٹاؤن میں قائم مختلف ڈسپنسریز کا انعقاد، ڈ سپنسری کے انعقاد کا مقصد عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے اپنی نگرانی میں ناظم آ باد ٹائون میں قائم نیٹال کالونی ڈسپنسری‘ پیر آ باد ڈسپنسری اور ناظم آ با د ڈسپنسری میں استعمال کی جانے والی ادویات اور ڈیجیٹل ٹیسٹ مشینریز متعلقہ افسران کے حوالے کر دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈسپنریز میں ڈاکٹر موجو د نہیں تھے۔ آج سے تمام ڈسپنریز میں MBBS ڈاکٹر ز تعینات کر دیے گئے ہیں جو مریضوں کو بہترین طبی سہولیا ت فراہم کریں گے جبکہ تینوں ڈسپنسریز میں رنگ و روغن اور فرنیچر کی فراہمی کے ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں کو بھی یقینی بنا دیا گیا ہے۔ چیئر مین سید محمد مظفر نے بتایا کہ ان ڈسپنسریز میں ٹیسٹ کے حوالے سے مشینریز کی سہولت موجو د ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپنسریز کے انعقاد کا مقصداس مہنگائی کے دور میں عوام کو مفت طبی ٹیسٹ‘ تشخیص اور مفت ادویات کی فراہمی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ظہیر احمد‘ ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل ناظم آباد راشد ہاشمی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔