Jasarat News:
2026-07-24@10:23:20 GMT

بدین ،صوبائی وزیر کے بھتیجے اور صحافی کے درمیان تصادم

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین(نمائندہ جسارت )صوبائی وزیر کے بھتیجے اور بدین کے سماجی ورکر اور صحافی کے درمیان ہونے والے تصادم میں سماجی ورکر زخمی ، سماجی ورکر اور صحافی کے خلاف مقدمہ درج ۔گزشتہ شب گولارچی میں صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو کے بھتیجے تیل اور گیس کمپنی کے ٹھیکیدار احمد عرف بابو راہو اور بدین کے معروف سماجی ورکر تیل اور گیس کے ملازم بابر جمالی اور ساتھی گولارچی کے سینئر صحافی رضا آکاش خانانی کے درمیان ہونے والے تصادم میں سماجی ورکر بابر جمالی زخمی ہو گئے احمد بابو راہو کے گارڈ کے تشدد سے بابر جمالی کا ایک بازو کی ہڈی ٹوٹ گی جبکہ چہرے اور ہونٹ پر بھی زخم آگے ، بابر جمالی کو علاج کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ، گولارچی میں دونوں فریقین میں ہونے والے جھگڑے کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، جبکہ گولارچی کے سینئر صحافی رضا آکاش خانانی نے اپنے ایک وڈیو بیان میں واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بابر جمالی کے ساتھ ملاقات کے لئے بابو راہو کے پاس پہنچے تھے کہ ایک فون کال پر مصروف ہونے کی وجہ سے گاڑی میں ہی موجود تھا کہ اچانک دیکھا کہ بابو راہو کی گاڑی سے اترنے والے گارڈ بابر جمالی پر حملہ آور ہو گئے اور ان کے تشدد سے بابر جمالی زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کے علاوہ مقامی تھانہ پر بھی جھگڑے کی اطلاع دی گئی ، جبکہ احمد عرف بابو عبداللہ راہو کی جانب سے گولارچی تھانہ پر سماجی کارکن بابر جمالی اور صحافی رضا آکاش خانانی کے خلاف حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کریا گیا ہے۔دوسری جانب سماجی ورکر بابر جمالی نے بھی اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ وہ اور ان کا خاندان سیاسی خاندان ہے اور شہید فاضل راہو سے لے کر اسماعیل راہو تک ہمارے اچھے تعلقات ہیں ، میرے اور بابو راہو کے درمیان جاری اختلافات اور غلط فہمیوں کے تصفیہ کے لیے صوبائی وزیر اسماعیل راہو کے پاس راہوکی گولارچی جا رہا تھا کہ فون پر بابو راہو سے رابطہ ہوا تو انہوں نے ملنے کے لیے کہا میں رضا آکاش کے ساتھ جب ان سے ملنے کے لیے پہنچا تو بابو راہو اور اس کے گارڈز نے ان پر حملہ کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بابر جمالی بابو راہو کے درمیان اور صحافی رضا ا کاش راہو کے

پڑھیں:

ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے

تہران(نیوز ڈیسک) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔

عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔

معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔

صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست