بھارت: مغربی بنگال میں نپا وائرس پھیل گیا‘ 100 افراد قرنطینہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے 100 افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا جب کہ ایک مریض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق صورتحال کے پیش نظر تھائی لینڈ نے بھی احتیاطی تدابیر بڑھا دی ہیں اور مغربی بنگال سے آنے والے مسافروں کے لیے بڑے ہوائی اڈوں پر متعدی امراض کی اسکریننگ شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ نپا وائرس پہلی بار 1998 ء میں ملائیشیا میں سامنے آیا تھا ۔ عالمی ادار صحت کے مطابق یہ ایک خطرناک زونوٹک وائرس ہے جو بنیادی طور پر چمگادڑوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نپا وائرس کے لیے تاحال کوئی مخصوص علاج یا منظور شدہ ویکسین دستیاب نہیں جس کے باعث حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مغربی بنگال نپا وائرس کے مطابق
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔