data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260127-01-6
مسوری(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے شمالی ریاست اترکاشی کے شہر مسوری میں تقریباً 100 سال قبل صوفی شاعر بابا بْلھے شاہ کی یاد میں بنائی درگاہ کی بے حرمتی کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے درگاہ میں توڑ پھوڑ کی اور مرکزی حصے میں واقع لائبریری میں مذہبی کتب کو نذر آتش کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ تاریخی درگارہ پر ہندوتوا کے غنڈوں نے رات کے اندھیرے میں داخل ہوکر ہتھوڑے اور لوہے کی راڈوں سے عمارت کو گرانے کی کوشش کی۔جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے انتہاپسندوں گروہ نے درگاہ کی دیواروں پر بھی اشتعال انگیز نعرے لکھے اور عطیات کے ڈبے سے نقد رقم بھی چرالی۔پہلے تو پولیس نے روایتی ہٹ دھرمی اور مسلم دشنمی کا ثبوت دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے صاف انکار کردیا۔تاہم جب عوامی دبائو بڑھا اور سوشل میڈیا پر پولیس پر سخت تنقید کی گئی تو نیند سے بیدار ہونے والی مقامی پولیس نے تین افراد ہریوم، شِوا یون اور شرَدھا کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔پولیس نے ایف آئی آر میں ان تین مرکزی ملزمان کے علاوہ 25 سے 30 نامعلوم حملہ آوروں کو بھی نامزد کیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔دوسری جانب ہندو رکھشا دَل کے مقامی سربراہ للت شرما نے حملے کہ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ان کی ٹیم نے بلھے شاہ کو پاکستان واپس بھجوا دیا ہے۔یاد رہے کہ بابا بْلھے شاہ 18ویں صدی کے معروف شاعر، فلسفی اور انسان دوست صوفی تھے جن کی تعلیمات روحانیت، وحدتِ وجود اور محبت پر مبنی تھیں۔بابا بلّھے شاہ کا مزار لاہور کے نواحی شہر قصور میں واقع ہے جہاں ہر برس ان کا عرس بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے تاہم بھارت میں بھی مختلف مقامات پر ان کے نام سے منسوب درگاہیں موجود ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا