غزہ امن بورڈ میں پاکستان کو شامل کرناسازش ہے‘ مقصدحماس سے ہتھیار ڈلواناہے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260127-01-18
کراچی (رپورٹ: قاضی جاوید) غزہ امن بورڈ میں پاکستان کو شامل کرنا سازش ہے، مقصد حماس سے ہتھیار ڈلوانا ہے‘ مسلم افواج کے ذریعے فلسطینیوں کا قتل عام کرایا اور ان کو دیگر ممالک میں بسایا جائے گا‘ مقبوضہ کشمیر کی طرح فلسطین بھی پاکستان کی شہ رگ ہے‘ بورڈ میں رہ کر پاکستان فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے راہ ہموار کرسکتا ہے، پاکستان اسرائیل قریب آئیںگے۔ ’’کیا غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے پاکستان امریکا، اسرائیل سازش کا شکار ہو رہا ہے؟‘‘ کے سوال کے جواب میںجمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ غزہ امن بورڈ میںپاکستان کی شمولیت امریکا اسرائیل منصوبے کی تکمیل ہی نہیں بلکہ بورڈ کی اولین شرط ہی یہی ہے کہ حماس سے ہتھیار ڈلوائے جائیں اور اس مقصد کے لیے اسلامی ممالک کی فوج استعمال کی جائے گی‘ سعودی عرب، ترکی، شام، اردن اور مصر کے دستخط کرنے کا مطلب ہر گزیہ نہیں ہے کہ پاکستان بھی ان ممالک کی طرح فلسطینیوں کے خلاف ظلم پر خاموش تماشائی بنا رہے اور حماس کو ہتھیار ڈالنے پر مجبو ر کر دے‘ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر ہر پاکستانی کا دل دکھتا ہے اور کشمیر کی طرح فلسطین بھی ہماری شہ رگ ہے اور ’’فلسطین امن بورڈ‘‘ فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کو فلسطین سے نکالنے اور ان دیگر اسلامی ملک میں بسانے کے لیے بنا یا گیا ہے۔ عالمی تجزیہ نگار سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ غزہ امن بورڈ میں دنیا کے 59 ممالک شامل ہیں لیکن اس بورڈ میں پاکستان سے فوج بھیجنے کی کوئی تجویز شامل نہیں ہے‘ 59 ممالک میں اسرائیل بھی ہے لیکن اقوام متحدہ میں بھی اسرائیل شامل ہے اور وہاں بھی پاکستان اسرائیل تسلیم کر تے ہو ئے فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کرتا ہے‘ 59 ممالک کے سامنے غزہ کے عوام کی حمایت اور اپنا یہ موقف پاکستان پیش کر سکتا ہے کہ “اسرائیل 1967ء کی سرحدوں پر واپس جائے اور 2 ریاستی حل کو فوری طور پر عملی شکل میں نافذ کیا جائے جس میں سے ایک فلسطین جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہوگا۔ صحافی زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان اس بات کو کہہ رہا اس معاہدے کا مقصد غزہ میں فوج بھیجنا نہیں ہے‘ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیںکر رہا لیکن دوطرفہ تعلقات میں اضافے کا امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اس ہے اور
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :