data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنگال: بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں نیپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد مختلف ممالک نے ایئرپورٹس پر کورونا وائرس کی طرز پر سخت اسکریننگ شروع کر دی ہے۔

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق تھائی لینڈ، نیپال اور تائیوان نے مغربی بنگال سے آنے والے مسافروں کی صحت کی نگرانی شروع کر دی ہے تاکہ وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔گیارہ جنوری کو مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں ریاست کے ایک نجی اسپتال کے طبی عملے کے ارکان شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد میں دو نرسز شامل ہیں جنہوں ایسے مریض کا علاج کیا تھا جس میں نیپا کی علامات موجود تھیں تاہم وہ تشخیص سے قبل ہی انتقال کر گیا تھا۔جس کے بعد متاثرہ مریضوں سے قریبی رابطے میں آنے والے 100 افراد کو بھی گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا اور ان کی کڑی نگرانی جاری ہے۔

تھائی لینڈ کی وزارتِ صحت نے کولکتہ سے آنے والے مسافروں کے لیے ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر کورونا وائرس کی طرح سخت اسکریننگ شروع کر دی ہے۔ بھارتی ایئرلائن انڈیگو روزانہ براہِ راست پرواز کے ذریعے مسافروں کو کولکتہ سے فوکٹ ایئرپورٹ لاتی ہے جن کی اب سخت جانچ کی جا رہی ہے۔

نیپال نے بھی کھٹمنڈو کے تری بھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور بھارت کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں پر حفاظتی اقدامات میں اضافہ کردیا ہے جبکہ تائیوان نے بھارت کی ریاست کیرالہ کے لیے ٹریول الرٹ برقرار رکھا ہے اور مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پہلی بار یہ وائرس 1998 میں ملائیشیا میں سامنے آیا تھا اور اس کا پہلا کیس ملائیشیا کی ریاست پیراک کے ایک گاؤں ’کامپونگ سنگی نیپاہ‘ میں رپورٹ ہوا تھا، اسی گاؤں کے نام پر اس وائرس کا نام ’نیپاہ‘ رکھا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیپاہ وائرس شاذ و نادر ہی انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور زیادہ تر پھل خور چمگادڑوں کی آلودہ خوراک کے ذریعے انسانوں میں پھیلتا ہے۔ دیہی علاقوں میں سردیوں کے موسم کے عام مشروب یعنی کچی کھجور کے رس کے ذریعے بھی اس وائرس کے پھیلاؤ کا خشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وائرس کے

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا