data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260127-01-22
کراکس /واشنگٹن /اوٹاوا /بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم گرین لینڈ میں امریکی اڈوں والے علاقوں کو ضم کر لیں گے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’نیویارک پوسٹ‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا گرین لینڈ کے ان علاقوں پر اپنی خود مختاری نافذ کر دے گا جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی جانب سے شائع کی گئی ایک دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس بدستور ناٹو کے مشرقی ارکان کے لیے ایک مستقل لیکن قابل گرفت خطرہ رہے گا‘ پینٹاگون صدر ٹرمپ کو ایسے آپشنز فراہم کرے گا جو دنیا بھر بشمول گرین لینڈ میں اسٹریٹجک مقامات تک امریکا کی فوجی اور تجارتی رسائی کو یقینی بنائیں گے۔صدر مادورو کی اہلیہ سمیت امریکی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری اور پھر نیویارک منتقلی کے بعد وینزویلا کی عبوری حکمراں بننے والی ڈیلسی روڈریگز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے تیل پر لگائی جانی والی پابندیوں کے تناظر میں عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے تیل کی کمپنیوں کے کارکنوں سے خطاب کیا۔ عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا کہ بس بہت ہوگیا، امریکا احکامات کی حد ہوگئی‘ ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے‘ وینزویلا کو غیر ملکی طاقتوں کی بار بار مداخلت کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے اور اب مزید کی سکت نہیں رہی ہے‘ بیرونی دبائو اور مداخلت رک جائے تو ہم ملک میں خود نہ صرف امن و استحکام قائم کرسکتے ہیں بلکہ ہر بحران سے نکلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اِدھر کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے واضح کیا ہے کہ کینیڈا کا چین کے ساتھ کسی بھی قسم کا فری ٹریڈ معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر کینیڈا نے چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کیا تو امریکا کینیڈین مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عاید کر دے گا۔مارک کارنی نے کہا کہ چین کے ساتھ حالیہ سمجھوتا فری ٹریڈ ڈیل نہیں بلکہ صرف چند مخصوص شعبوں میں ٹیرف میں کمی سے متعلق ہے، جن پر حالیہ برسوں میں اضافی محصولات عاید کیے گئے تھے۔ان کے مطابق امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان موجود تجارتی معاہدے کے تحت غیر مارکیٹ معیشتوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے سے پہلے اطلاع دینا لازم ہے اور کینیڈا چین کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کر رہا۔کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی صدر ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا نے نائن الیون کے بعد امریکی دفاع کے لیے40 ہزار فوجی افغانستان کی فرنٹ لائن پر بھیجے یہ قربانی فراموش نہیں کی جاسکتی‘ امریکی جنگ میں 158کینیڈین فوجیوں نے جان گنوائی جبکہ کئی زخمی ہوئے اس جنگ میں 30 کینیڈین اہلکاروں نے امریکی برونز اسٹار حاصل کیا یہ سب کینیڈا کی اقدار، آزادی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔علاوہ ازیں دوطرفہ اقتصادی و تجارتی مسائل حل کرنے کے لیے چین اور کینیڈا کے درمیان جو معاملات طے پا رہے ہیں، ان کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔ یہ بات پیر کو چینی وزارتِ خارجہ نے امریکا کی اس دھمکی کے جواب میں کہی ہے کہ اگر کینیڈا بیجنگ سے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دے تو اس پر 100 فیصد محصولات عاید کیے جائیں گے۔چینی وزارت کے ترجمان گو جیاکون نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا، “چین کا مؤقف ہے کہ ممالک کو ایک دوسرے سے تعلقات کو نفع نقصان کی ذہنیت کے بجائے دوطرفہ مفاد اور تصادم کے بجائے تعاون کے ذریعے طے کرنا چاہیے۔”

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چین کے ساتھ امریکی صدر نے کہا

پڑھیں:

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔

ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران