data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260127-08-20
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے تاجروں نے یکم فروری کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ہونے والے ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ لیاقت مرچنٹ مارکیٹ ملیر کے صدر حنیف گھانچی نے اپنے پیغام میں تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تحفظ کے لیے اپنی تجارت کو بچانے کے لیے یکم فروری کے مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔وہ آج اپنی مارکیٹ میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری یونس بارائی اور اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد سے بات چیت کر رہے تھے، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گل پلازہ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور ہمیں اپنی مارکیٹوں اور اپنے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے باہر نکلنا ہوگا، یہ مارچ وقت کی آواز ہے،لانڈھی بابر مارکیٹ کے تاجر رہنما محمد یاسین ضمیر انصاری اور مسرت انصاری نے بھی ایک ملاقات میں یکم فروری کے مارچ میں بھرپور شرکت کی کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ اعلان سابق ممبر صوبائی اسمبلی یونس بارائی اور اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامد کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر محمد یاسین نے کہا کہ اس وقت کسی کی جان اور مال محفوظ نہیں،حکومت دعوے تو کرتی ہے کہ ہم تحفظ کر رہے ہیں، عوام کا تحفظ کریں گے یا کر رہے ہیں مگر ایسا عملی طور پہ نظر نہیں آتا، گل پلازہ نے اس المناک حادثے کی اور ہلاکتوں کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ فائر بریگیڈ کا دیر سے پہنچنا اور پھر اس کے پاس فائر فائٹنگ کی کٹ اور معقول لباس نہیں تھا۔ ضمیر انصاری نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کا یہ اعلان تاجروں کی آواز ہے، انجمن تاجران قائد آباد کے صدر شوکت ربانی اورفہد درانی نے یکم فروری کو ہولنے والے مارچ کو تاجروں کے دل کی آواز قرار دیا ہے۔ آج قائد آباد میں یونس بارائی اور محمود حامد کے دورے کے موقع پر انہوں نے’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ کو وقت کی آواز قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ قائد آباد کے تاجر اس مارچ کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں اور اپنے حقوق کے لیے ان شاء اللہ بھرپور انداز میں پہنچیں گے۔کورنگی جیولرز مارکیٹ کے صدر نور علی عباسی اور جنرل سیکرٹری عبدالمقیم قریشی نے بھی جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات میں یکم فروری کے مارچ کی حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ شہر میں ہونے والی بدامنی قتل و غارت گری اب برداشت سے باہر ہو چکی ہے اور ہماری مارکیٹ تو اس کا براہ راست شکار ہوئی ہے،اس موقع پر جنرل سیکرٹری نقی محمد نے کہا میرا بیٹا ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہوا ہے اور آج تک اس کے قاتل نہیں پکڑے گئے،حافظ نعیم الرحمن نے اس مارچ کا اعلان کر کے ہمارے زخموں پر مرہم رکھا ہے، کورنگی کے جیولرز ان شاء اللہ اس مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے،جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی یونس بارائی نے اور سمال ٹریڈرز کی صدر محمود حامد نے پیر کو بابر مارکیٹ کے رہنما شہزاد سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وہاں موجود تاجروں نے’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ کا خیر مقدم کیا اور اس بات کا عزم کیا کہ ہم اس ظلم کے خلاف مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے اور اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک کراچی میں قتل و غارت گری اور ظلم کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مارچ میں بھرپور شرکت جینے دو کراچی مارچ جنرل سیکرٹری یونس بارائی یکم فروری کا اعلان انہوں نے کی ا واز نے کہا کہا کہ کے صدر کے لیے اور اس

پڑھیں:

حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام کے تحت اپنا ذاتی گھر حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پروگرام کے تحت کمرشل بینک اب تک 160 ارب روپے مالیت کے ہاؤسنگ قرضے منظور کر چکے ہیں جبکہ کامیاب درخواست گزاروں کو قرضوں کی فراہمی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

یہ بات وزیر خزانہ کے مشیر عدنان پاشا نے کراچی میں منعقدہ فرسٹ انٹرنیشنل انشورنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام ملک میں تقریباً ایک کروڑ (10 ملین) گھروں کی کمی کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو رعایتی شرائط پر اپنے گھر کا مالک بننے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

عدنان پاشا نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت شہریوں کو صرف 5 فیصد رعایتی مارک اپ پر ہاؤسنگ قرض فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ وزارت خزانہ اس منصوبے میں شامل بینکوں کے ممکنہ قرض نقصان کا 10 فیصد تک بوجھ خود برداشت کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت پہلے 10 سال تک مارک اپ سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ ہاؤسنگ فنانس زیادہ سے زیادہ سستا اور عوام کی پہنچ میں رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، جس سے نہ صرف رہائشی مسائل میں کمی آئے گی بلکہ تعمیراتی شعبے، سیمنٹ، اسٹیل، ٹائلز، الیکٹریکل مصنوعات اور دیگر متعلقہ صنعتوں میں بھی معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر عدنان پاشا نے حکومت کے الیکٹرک موٹرسائیکل پروگرام پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آئندہ برسوں میں 20 لاکھ الیکٹرک موٹرسائیکلیں متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں تقریباً 30 لاکھ رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں ہر سال قریب 8 ارب ڈالر مالیت کا درآمدی پٹرول استعمال کرتی ہیں، جس سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو الیکٹرک بائیکس کی خریداری پر سبسڈی اور بلاسود فنانسنگ فراہم کر رہی ہے تاکہ ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکے، تاہم ملک میں الیکٹرک بائیکس کی پیداوار اور سپلائی کے مسائل اب بھی موجود ہیں، جنہیں دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عدنان پاشا نے زرعی شعبے کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں زرخیزی اسکیم بھی متعارف کرائی ہے جس کے تحت 21 بینکوں پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور سپارکو کے تعاون سے کسانوں کو ڈیجیٹل زرعی قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سیٹلائٹ مانیٹرنگ اور ریئل ٹائم ڈیٹا کے ذریعے قرضوں کے استعمال کی نگرانی کی جائے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہو۔

حکومتی حکام کے مطابق اپنا گھر پروگرام اور دیگر مالیاتی اسکیموں کا مقصد کم آمدنی والے طبقات کو سہولت فراہم کرنے معیشت کو متحرک کرنے، تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ملک میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

مزید پڑھیں۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ