جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا،پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا،پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قانون کی حکمرانی کے حوالے سے مباحثہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری ذوالفقارعلی نے بھارتی نمائندے کے ریمارکس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری ذوالفقارعلی پاکستان کیخلاف من گھڑت، مضحکہ خیزالزامات عائد کرنا بھارت کا پرانا حربہ ہے، الزامات کا مقصد جموں وکشمیر پر بھارتی غیرقانونی قبضے سے توجہ ہٹانا ہے، جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔
ذوالفقارعلی نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے، جموں و کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے جس کا حتمی حل ابھی باقی ہے، کشمیر کے تنازعے کو خود بھارت اقوام متحدہ میں لے کر آیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل سے ہٹ دھرمی سےانکار کر رہا ہے، بھارت بین الاقوامی قانون،سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہے، یہ سلامتی کونسل کے تقدس کی توہین ہےجسکی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراے ایس آئی قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری مسترد اے ایس آئی قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری مسترد بھارت میں کورونا سے بھی مہلک وائرس پھوٹ پڑا، ٹی 20 ورلڈ کپ متاثر ہونے کا خدشہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کا فیصلہ 7 دن میں ہوگا: محسن نقوی امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی منجمد، دفاتر اور سکول بند، 30 افراد ہلاک ایران کیخلاف فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: یواے ای کا اعلان پنجاب میں بسنت سے قبل دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں عائدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
بھارتی شہر کولکتہ کے علاقے لیک ٹاؤن میں نصب فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ مقامی رہائشیوں کی شکایات کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کے دوران یہ دیوقامت ڈھانچہ ہلتا محسوس ہوتا تھا جس سے حفاظتی خطرات پیدا ہو رہے تھے۔
میسی کا یہ مجسمہ گزشتہ سال دسمبر میں نصب کیا گیا تھا اور اسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
مجسمے میں ارجنٹائن کے سپر اسٹار کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا جو ان کی تاریخی کامیابی کی یادگار کے طور پر بنایا گیا تھا۔
یہ یادگار میسی کے مداحوں کی جانب سے ان کے بھارت کے دورے کے موقع پر وی آئی پی روڈ کے کنارے قائم کی گئی تھی۔
View this post on Instagramتاہم حالیہ دنوں میں مقامی افراد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ تیز ہوا چلنے پر مجسمہ معمولی طور پر جھولتا نظر آتا ہے جس سے راہگیروں اور قریبی آبادی کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
حکام نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجسمے کو عارضی طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے مستقبل کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔