پاک افغان بارڈر پر شدید برفباری کے باوجود پاک فوج کے جوان الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
سخت موسمی حالات اور منفی درجہ حرارت میں بھی پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے جوان وطن کے دفاع کے لیے چاک و چوبند ہیں۔
برفانی طوفان اور شدید سردی بھی سیکیورٹی فورسز کے جذبہ حب الوطنی کو کمزور نہ کر سکے۔سرحدی علاقوں میں تعینات جوان مؤثر نگرانی کے ذریعے کسی بھی دراندازی یا غیر قانونی سرگرمی کو روکنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔
پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی یہ پیشہ ورانہ وابستگی اور قربانی قوم کے امن و سلامتی کی ضمانت ہے۔
قوم اپنے محافظوں کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جو ہر موسم اور ہر حالت میں وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے سینہ سپر ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔