حالیہ مغربی سسٹم کے تحت ملک کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں مسلسل برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ شدید سردی سے درجہ حرارت مزید گر گیا۔

پشاور شہر اور گردونواح میں کل شامل سے شروع ہونے والی بارش آج صبح رک گئی تھی تاہم کچھ وقفے کے بعد بارش دوبارہ شروع ہوگئی جس کے سبب سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں بھی کل رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں و پہاڑوں پر موسم سرما کی برفباری کا تیسرا اسپیل جاری ہے۔

چترال شہر اور مضافات میں دوبارہ ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، چار دن قبل چترال میں برفباری کے بعد یہ دوسرا مرحلہ ہے۔ لواری ٹنل ایریا، کالاش ویلیز، مڈک لشٹ اور گرم چشمہ میں گزشتہ رات سے برفباری جاری جبکہ اپر چترال میں شندور، لاسپور اور یارخون میں برفباری ہو رہی۔

لواری ٹنل روڈ پر برفباری کے دوران بھی سنو کلیئرنس سے ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے لواری ٹنل ایریا میں گاڑیوں کو سنو چین کے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چترال میں برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی جبکہ لوگوں کو تاپنے کے لیے جلانے کی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی جس کے باعث لکڑی کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چترال میں لکڑی فروخت کرنے والے منہ مانگی قیمت وصول کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ اور بالائی علاقوں میں رات سے شروع ہونے والی برفباری اب بھی جاری ہے۔ میدانی علاقوں بشمول مینگورہ شہر اور مضافات میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں بے حد اضافہ ہوگیا۔

لوئر دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں پر شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈگوائی، لواری ٹنل، کلپانی، شاہی بن شاہی، لاجبوک، عشیرئی، درہ طور، منگ درہ، لڑم سمیت دیگر بالائی علاقوں پر کئی فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔ برف باری سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند پڑی ہیں۔

چترال کے بالائی علاقوں کی سڑکیں برف باری کی وجہ سے بند پڑی ہیں، ۔سڑکوں کی بندش سے شہری گھروں میں محصور ہوگئے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

برف باری کی وجہ سے دیر لوئر، اپر دیر اور چترال کے مختلف علاقوں میں بجلی کی کھمبے گر گئے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ دیر لوئر میں بارش و برف باری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر ہے۔

پنجاب

ادھر، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج موسم ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ شیخوپورہ، گجرات اور گوجرانوالہ سمیت گرد و نواح میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر تیز بارش ہو سکتی ہے۔

مری، گلیات اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش اور درمیانی سے شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مری میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 6 سے 7 انچ تک برف ریکارڈ کی جا چکی ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔ برفباری کے باعث مری اور ملحقہ علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ 28 جنوری کو ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد موسم رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات کے دوران ہلکی سے درمیانی دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق کنٹرول روم میں موسم کی صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو مری اور برفباری والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں میدانی علاقوں پی ڈی ایم اے کا امکان ہے برفباری کا اور بالائی لواری ٹنل چترال میں کی گئی ہے کی وجہ سے پنجاب کے کا سلسلہ کے مطابق بارش اور جاری ہے باری کی کے ساتھ رات سے ملک کے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت