پیٹرول پمپس پر آٹو میٹک ٹینک گیجنگ سسٹم لازمی قرار، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: ملک میں سمگل شدہ تیل اور غیر قانونی آئل سپلائی چین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حکومت نے پیٹرول پمپس سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے تمام پیٹرول پمپس پر آٹو میٹک ٹینک گیجنگ (ATG) سسٹم لازمی طور پر نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹو میٹک ٹینک گیجنگ سسٹم کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی مقدار، اسٹوریج اور فروخت کا مکمل ریکارڈ خودکار انداز میں محفوظ ہوگا۔ اس نظام کے تحت ٹینک سے نوزل تک تمام ڈیٹا ڈیجیٹل شکل میں ریکارڈ کیا جائے گا، جس سے فیول سپلائی چین کی مکمل ڈیجیٹائزیشن ممکن ہو سکے گی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس مرحلہ پاکستان کا آج نیوزی لینڈ سے ٹاکرا
پیٹرولیم ڈویژن کے ایکسپلوسوز ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 10 فروری تک اپنے تمام پیٹرول پمپس پر اے ٹی جی سسٹم نصب کریں۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور 10 فروری کے بعد آٹو میٹک ٹینک گیجنگ سسٹم کے بغیر کسی پیٹرول پمپ کو اسٹوریج لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔
معروف شاعر اعتبار ساجد 77سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیٹرول پمپس
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔