پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول پمپس پر آٹومیٹک ٹینک گیجنگ سسٹم 10فروری 2026 تک لازمی قرار دیدیا، مقررہ تاریخ کے بعد نہ نیا لائسنس ملے گا اور نہ ہی ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلوسوز سے این او سی فارم جاری ہوگا۔ملک میں آئل سپلائی چین کی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے لیے پیٹرولیم ڈویژن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو10 فروری تک اسٹوریج ٹینکس پر آٹومیٹک ٹینک گیجنگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے تیل کمپنیوں کو خط لکھ کر آگاہ کیا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس پر اے ٹی جی سسٹم کی تنصیب کی آخری تاریخ 10فروری ہے۔خط کے مطابق مقررہ مدت کے بعد جن پیٹرول پمپس پر اے ٹی جی سسٹم نصب نہیں ہوگا، انہیں ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلوسوز کی جانب سے این او سی فارم جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی نیا لائسنس دیا جائے گا۔ پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اسٹوریج ٹینک سے پیٹرول پمپ کی نوزل تک تمام ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا جس سے قانونی فروخت میں اضافہ اور حکومتی ریونیو بہتر ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پیٹرولیم ڈویژن پیٹرول پمپس پر

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش