وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عدالت سے ضمانت لیتے ہیں اور پھر اس کا غلط استعمال کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئینی طور پر لازم وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم پاکستان کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وزیراعلیٰ اسلام آباد، لاہور اور کراچی جاتے ہیں اور وہاں پر تقاریر کرتے ہیں، وزیراعلیٰ عدالتی آرڈر کا غلط استعمال کرکے توہین عدالت کر رہے ہیں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سہیل آفریدی صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ ہیں، درخواست گزاروں نے توہین عدالت درخواست دائر کی لیکن اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی توہین عدالت کی درخواست
پڑھیں:
ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
علیمہ خان (فائل فوٹو)۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔