حکومت کا سمندر پار پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے کا نوٹس، بڑا حکم دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
وفاقی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے کی رپورٹ کے بعد 7 دن میں فیصلے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جائیدادوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی ان کے اثاثوں پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات پر 7 دن کے اندر فیصلے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اور ہم انہیں محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کریں گے۔ ان کے اثاثوں کے 100 فیصد تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شفاف اور فوری کارروائی کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔
سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں