لُوک رونکی PSL-11 کیلئےاسلام آباد یونائیٹڈ کےنئے ہیڈ کوچ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار کھلاڑی لوک رونکی کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ لوک رونکی سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
فرنچائز کے مطابق، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی میں لوک رونکی ہمیشہ شائقین کے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں اور انہیں پی ایس ایل کی تاریخ کے مؤثر ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ٹیم اور شائقین کے ساتھ ان کا مضبوط رشتہ آج بھی برقرار ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اونر علی نقوی کا کہنا ہے کہ ’’لُوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ رہے ہیں اور رہیں گے۔ ایک مرتبہ کوئی شیرُو ہو تو وہ ہمیشہ شیرُو رہتا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ اس سیزن میں لُوک رونکی دستیاب ہوئے۔ وہ ٹیم کے کلچر اور معیار کو بخوبی سمجھتے ہیں اور بطور ہیڈ کوچ ان کی واپسی ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے‘‘
اس موقع پر لوک رونکی نے کہا کہ ’’اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ میرے لیے گھر جیسا رہا ہے۔ اس کے شائقین اور پوری آئی ایس ایل یو فیملی کے ساتھ میرا رشتہ واقعی خاص ہے۔ اب بطور ہیڈ کوچ واپسی میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور میں اس عظیم ٹیم کے لیے نئے لیڈرز اور میچ ونرز تیار کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔‘‘
اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کو امید ہے کہ لوک رونکی کی قیادت میں ٹیم پی ایس ایل 11 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ لوک رونکی ایس ایل ہیڈ کوچ
پڑھیں:
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
(اویس کیانی)نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد، جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز
ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا pic.twitter.com/PSzCboerya
اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو 2 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
دوران اجلاس نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی، تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔