ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ منسٹرز کی اے آئی ٹریننگ ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود لیڈ کیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے وزراء کے لیے اے آئی ٹریننگ کا آغاز کیا گیا، جس کی قیادت خود وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کی۔ اس موقع پر وزراء کی آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی" کا باقاعدہ آغاز منسٹرز کی حاضری سے کیا گیا۔ ورکشاپ میں پنجاب کابینہ کے ارکان کو GEMINI اور دیگر اے آئی ٹولز کے مفید استعمال، پالیسی فریم ورک، آپریشنل پالیسی سازی، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور میں اے آئی کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ پالسی سمری تجزیہ، سمری اور گوگل ٹولز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقہ کار کو بدل سکتی ہے۔ اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے اور اے آئی ٹولز کا ذمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے پنجاب میں 3 ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین لاکھ سے زائد طلبہ کے آئی ڈی، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دو لاکھ طلبہ اور دو ہزار اساتذہ کی ٹریننگ سمیت دیگر اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے دس آرگنائزیشنز کے ہزار سکالرشپ کی بھی تفصیلات دی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو گوگل ٹیم کی جانب سے کو یوتھ کا سال قرار دینے اور لاہور جیسے شہر میں تاریخ اور ثقافت کے امتزاج پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔