پنجاب پولیس کا ججز کی سکیورٹی کیلئے 23 کروڑ 86 لاکھ روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
پنجاب پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالتوں (اے ٹی سی) کے ججز کی سکیورٹی کے لیے 11 نئی بڑی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ کو گاڑیاں خریدنے کے لیے 23کڑور 86 لاکھ 45 ہزار روپے کی سمری بھجوا دی ہے۔وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ملک کے عدالتی سسٹم کو سکیورٹی تھریٹ ہیں، سکیورٹی تھریٹ سے متعلق مراسلہ سمری کے ساتھ لف کر دیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی سی ججز کی سکیورٹی کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے 14 کروڑ 18 لاکھ 45 ہزار روپے درکار ہیں، ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 28 لاکھ 95 ہزار روپے ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانے کے لیے بھی 9 کروڑ 68 لاکھ کی رقم درکار ہے، ایک گاڑی کو بلٹ پروف بنانے کے لیے 88 لاکھ روپے کی رقم درکار ہوتی ہے۔مراسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی گئی ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گاڑیاں خریدنے کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔