گھر میں پالتو جانوروں کو اکیلا چھوڑنا ہمیشہ سے مالکان کے لیے تشویش کا باعث رہا ہے اور جانور بھی مالکان کے بغیر بیچین ہی رہتے ہیں لیکن مصنوعی ذہانت اب اس مسئلے کا بھی جدید حل لے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: فاطمہ بھٹو کی نئی کتاب: بے چینی، رشتوں کی پیچیدگیوں اور پالتو جانور کی محبت کے قصے

مختلف شعبہ زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے بعد اب اے آئی ٹیکنالوجی پالتو جانوروں کی دیکھ بھال اور جذباتی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی میدان میں آ گئی ہے۔

لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی سی ای ایس 2026 نمائش کے دوران ٹویا اسمارٹ نے ’آورا‘ نامی ایک جدید اے آئی پاورڈ کمپینین روبوٹ متعارف کرایا ہے جو خاص طور پر بلیوں اور کتوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ روبوٹ گھر میں اکیلے رہ جانے والے پالتو جانوروں کو ذہنی مصروفیت، تفریح اور جذباتی سہارا فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آورا کو دیگر ڈیوائسز سے منفرد کیا بناتا ہے؟

ٹویا اسمارٹ کے مطابق آورا کو محض نگرانی کے لیے نہیں بلکہ پالتو جانوروں کے ساتھ فعال طور پر تعامل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: ’ہم بھی فیشن کریں گے‘، ادیداس نے پالتو جانوروں کی سن لی، ماڈرن کلیکشن متعارف

روایتی فکسڈ کیمروں کے برعکس یہ روبوٹ گھر میں آزادانہ حرکت کر سکتا ہے اور بصری میپنگ اور آبجیکٹ ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پالتو جانور کو تلاش کرتا ہے۔

آورا پالتو جانوروں کے رویے اور آوازوں کے پیٹرنز کا تجزیہ کر کے ان کی جذباتی کیفیت جیسے تناؤ، بے چینی یا تنہائی کو پہچان سکتا ہے۔

یہ معلومات ریئل ٹائم میں اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے مالک تک پہنچائی جاتی ہیں۔

یہ اے آئی روبوٹ پالتو جانوروں کے ساتھ مختلف طریقوں سے کھیل اور رابطہ قائم کرتا ہے جن میں لیزر پلے، ٹریٹس فراہم کرنا، جانوروں کی آوازیں، چہرے کے تاثرات اور اسمارٹ وائس فیچرز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آپ کے لیے پالتو جانوروں کے جذبات، تکالیف سمجھنا اب ممکن، مگر کیسے؟

ڈیوائس میں نصب کیمرا کھیل کے لمحات اور پرسکون اوقات کی مختصر ویڈیوز بھی ریکارڈ کرتا ہے جس سے مالکان بغیر مسلسل نگرانی کے اپنے پالتو جانوروں کی روزمرہ سرگرمیوں سے باخبر رہ سکتے ہیں۔

آورا خودکار طور پر اپنے ڈاکنگ اسٹیشن پر واپس جا کر نہ صرف چارج ہوتا ہے بلکہ خوراک فراہم کرنے کے عمل کو بھی مکمل کرتا ہے۔

ٹویا اسمارٹ کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک تنہائی پالتو جانوروں میں مختلف رویہ جاتی مسائل پیدا کر سکتی ہے جن میں چھپنا، حد سے زیادہ صفائی (گروومنگ) اور کھانے میں عدم دلچسپی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پانی میں نیلی سبز کائی: انسان اور جانوروں دونوں کے لیے خطرناک

کمپنی کے مطابق روایتی اسمارٹ پالتو ڈیوائسز بنیادی ضروریات تو پوری کرتی ہیں لیکن جانوروں کی جذباتی فلاح و بہبود کو نظر انداز کر دیتی ہیں جس خلا کو آورا پر کرنے کی کوشش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پالتو جانوروں کے جانوروں کی کرتا ہے کے لیے

پڑھیں:

شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی

چولپون آتا (کرغزستان): ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں یکطرفہ پالیسیوں، بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور طاقت کے غیر قانونی استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کو موجودہ عالمی حالات میں ناگزیر قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کرغزستان کے سیاحتی شہر چولپون آتا میں جاری اجلاس کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم اور اس جیسے دیگر کثیرالجہتی فورمز کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیاں، ریاستوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور طاقت کا غیر قانونی استعمال بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانونی نظام کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔

اگرچہ اسماعیل بقائی نے کسی ملک کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے ماضی میں بھی اسی نوعیت کے بیانات میں امریکا کی خارجہ پالیسی اور اس کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔

ایران 2023 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ رکن بنا تھا۔ یہ تنظیم چین اور روس کی قیادت میں قائم ایک اہم یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی فورم ہے، جس میں پاکستان، بھارت، ایران اور دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔

وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سربراہ اجلاس میں علاقائی سلامتی، تجارتی روابط، اقتصادی تعاون اور رکن ممالک کے درمیان شراکت داری کے فروغ جیسے اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔

We are in Cholpon-Ata, Kyrgyzstan, to participate in the meeting of the Council of Foreign Ministers of the Shanghai Cooperation Organization (SCO) Member States.

Iran attaches great importance to the SCO and similar multilateral arrangement, which represent a vital force for… pic.twitter.com/CCGd7mxcL8

— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) July 24, 2026

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر ہونے والی یہ ملاقاتیں خطے میں سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ