فافن کی صوبوں میں انفارمیشن اور کیمونیکیشن کی سہولیات رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) فافن نے صوبوں میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن کی سہولیات کی دستیابی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس میں کہا گیاہے کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی رسائی میں نمایاں اضافہ جبکہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کی دستیابی میں کمی ہوئی، 2018-19 کے بعد گھریلو سطح پر کمپیوٹرکی دستیابی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
فافن رپورٹ کے مطابق موبائل یا اسمارٹ فون رکھنے والوں کی شرح 45 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ہو گئی، گھریلو سطح پر انٹرنیٹ کی دستیابی 34 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد تک پہنچ گئی، پنجاب اور سندھ میں 15 فیصد گھروں میں کمپیوٹر موجودہیں، کے پی میں 13فیصد،بلوچستان میں صرف 6 فیصد گھروں میں کمپیوٹر موجودہیں، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ افراد کے پاس ذاتی موبائل فون ہیں، خیبرپخوامیں51 فیصد افراد کے پاس موبائل فون موجودہیں، پنجاب اور سندھ میں50 فیصد،بلوچستان میں 42 فیصد افراد کے پاس موبائل فونزہیں، خیبرپختوا میں77 فیصد گھروں میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے، پنجاب اور بلوچستان میں69 فیصد، سندھ میں 67 فیصد گھروں میں انٹرنیٹ موجود ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصد گھروں میں کی دستیابی موبائل فون
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔