گوا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی پر غور
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
گوا حکومت 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے جو آسٹریلیا کے طرز پر قانون سازی کے مترادف ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نابالغ بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا
گوا کے وزیر برائے سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، روہان خاونٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معاملہ زیر غور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے والدین کی جانب سے بہت شکایات وصول کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور کچھ دیگر پلیٹ فارمز بچوں کے لیے توجہ ہٹانے کا سبب بن رہے ہیں اور اس کے بہت سے سماجی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیے: فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا بل منظور
وزیر نے کہا کہ آسٹریلیا نے ایسے بچوں کے لیے 16 سال سے کم عمر کے افراد کی سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا قانون نافذ کیا ہے۔
روہان خاونٹے نے کہا کہ ہمارے آئی ٹی شعبے نے اس کے متعلق کاغذات نکال لیے ہیں اور ہم ان کا مطالعہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کم عمر صارفین کی سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی، سینیٹ میں بل پیش
انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیراعلیٰ سے بھی بات کریں گے اور اگر ممکن ہوا تو 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر اسی طرح کی پابندی نافذ کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت گوا گوا سوشل میڈیا پر پابندی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت گوا سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا سوشل میڈیا پر پر پابندی کہا کہ
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔