لائبہ خان نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا، خوبصورت تصاویروائرل
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں اور اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدینہ منورہ میں ہونے والے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
لائبہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی اطلاع دی تھی، اور اعلان سامنے آتے ہی ان کے چاہنے والوں نے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر ڈھیروں نیک تمنائیں پیش کیں۔ تصاویر میں روحانی ماحول اور سادگی جھلک رہی تھی، جس نے مداحوں کی توجہ مزید حاصل کرلی۔
View this post on Instagramچند ماہ قبل اداکارہ نے کہا تھا کہ اگرچہ انہیں بہت سے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، مگر وہ اپنے کیریئر سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے وہ اداکاری کے میدان میں کافی کچھ حاصل کرچکی ہیں اور اب وہ ریٹائر ہو کر شادی شدہ زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔