پاکستانی مزاحیہ اداکار خالد حفیظ خان کا انتقال، مداح اور فنکاروں میں غم کی لہر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
پاکستان کے معروف ٹیلی وژن اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے، جس کی خبر نے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔ خالد حفیظ خان نے پی ٹی وی کے شہرہ آفاق مزاحیہ ڈرامے ’گیسٹ ہاؤس‘ میں ’مسٹر شمیّم‘ کے کردار سے شہرت حاصل کی، اور طویل کیریئر کے دوران متعدد ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مداحوں نے ان کے ڈراموں کے کلپس اور یادگار مکالمے شیئر کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ پاکستانی فنکاروں نے کہا کہ ان کا انتقال انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان ہے کیونکہ ان کی خدمات نے کلاسک پی ٹی وی مزاحیہ ڈراموں کی پہچان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے اندازِ اداکاری نے کئی فنکاروں کو متاثر کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔