پاکستانی ٹی وی اداکارہ لائبہ خان مکہ مکرمہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے کراچی لاپتا ہونے والی 13سالہ فین لوٹ آئی، کبریٰ خان نے ملنے کا وعدہ کرلیا

اداکارہ نے 27 جنوری کو انسٹاگرام پر خوشخبری شیئر کی جس میں 11 جنوری کو مکہ میں ایک نجی نکاح کی تقریب کی چند دلکش تصاویر بھی شامل تھیں۔ 29 سالہ اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ’بسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيم۔ ایک دعا کا جواب، ایک وعدہ پورا۔ ہمارا نکاح اللہ پاک کے لکھے ہوئے شہر امن اور برکت میں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے لیے دعائیں کریں…ماشاءاللہ…الحمدللہ‘۔

اس موقعے پر لائبہ خان نے سادہ سفید عبایا پہنا ہوا تھا جس پر سنہری دبکہ کی خوبصورتی تھی اور ساتھ میں سرخ دوپٹہ تھا جس پر ’جواد کی دلہن‘ لکھا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Laiba Khan (@laibaakhanofficial)

اداکارہ نے قدرتی اور بغیر میک اپ کے انداز کو ترجیح دی جو ان کی بے ساختہ خوبصورتی کو نمایاں کرتا ہے۔

مزید پڑھیے: اداکارہ نورین گلوانی شادی کرنے کے لیے بے تاب، دُلہے کی خوبیاں بھی گِنوا دیں

اہم بات یہ ہے کہ لائبہ خان نے اپنے شوہر کی تصویر شیئر نہیں کی اور انہیں عوامی نظر سے دور رکھا۔

انسٹاگرام پوسٹ کے بعد مداحوں اور دوستوں نے تبصروں میں محبت بھرے پیغامات بھیجے۔

مزید پڑھیں: یشما گل کی ہانیہ عامر کو شادی کی پیشکش، اداکارہ کا جواب بھی سامنے آگیا

لائبہ خان پاکستانی ٹی وی کی ابھرتی ہوئی اسٹار ہیں جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے کم وقت میں بھرپور توجہ حاصل کی اور بڑی تعداد میں آن لائن فالوورز بنائے۔

ان کے معروف سیریلز میں آفت، آس پاس، بیلگام اور دیگر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اداکارہ لائبہ خان لائبہ خان لائبہ خان کی شادی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اداکارہ لائبہ خان لائبہ خان لائبہ خان کی شادی لائبہ خان

پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔

تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟

توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران