محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر فیصلہ کریں گے کس کے ساتھ اورکب مذاکرات کرنا ہیں: بیرسٹرگوہر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر فیصلہ کریں گے کس کے ساتھ اورکب مذاکرات کرنا ہیں: بیرسٹرگوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر فیصلہ کریں گے کس کے ساتھ اور کب مذاکرات کرنا ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں انفیکشن کی بات میڈیا سے پتہ چلی ہے، اگر ایسا کوئی معاملہ ہے تو یہ تشویش کی بات ہے، بانی پی ٹی آئی کی فیملی کی ملاقات بہت ضروری ہے، فیملی کی ملاقاتوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
مجھے پچھلی دفعہ بھی لوگوں نے کہا شاید آپ کی ملاقات ہوگی، پچھلی دفعہ بھی میں نے کہا اکیلا نہیں ملوں گا، اگر آپ 8 فروری تک ملاقاتیں بند کریں گے تو 9 فروری کو کیا سیاست ختم ہوجائیگی۔ بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر نہ سیاست اور نہ ہی نرم گوشہ ہونا چاہیے، ہماری آپس کی جنگ میں دہشت گرد جیتیں گے، جو ہمیں مار رہے ہیں ہم ان سے مذاکرات کی بات نہیں کرتے،ایک بیانیہ بنالیں صوبائی اسمبلی کو آن بورڈ لے لیں، وفاقی حکومت نے پریس ریلیز جاری کیاکہ ہم نے انخلا کا آرڈر نہیں کیا،اس ایشو پر پریس ریلیز کی ضرورت نہیں تھی فون کرلیتے، انخلاکا جو بھی ذمہ دار ہے آپس میں مل بیٹھنا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے پابند ہیں، بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کو مینڈیٹ دیا ہے، محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کی جوڑی اب پوری ہوگئی ہے، دونوں اپوزیشن لیڈرز اب فیصلہ کریں گے کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں کب کرنے ہیں، غیر ذمہ دارانہ بیانات نہیں دیے جانے چاہئیں، الفاظ کے معنی ہوتے ہیں اور اس کے نتائج بھی ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کے شعبے میں میرے پاس اعدادوشمار نہیں کہ کے پی حکومت نے کتنے نئے اسپتال بنائے، خیبر پختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا اچھا اقدام ہے، خواتین کے حقوق اور ان کا تحفظ ضروری ہے، بچیوں کی شادی کی عمر میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت اور یورپی یونین کے درمیان سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون کیلئے فریم ورک پر اتفاق بھارت اور یورپی یونین کے درمیان سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون کیلئے فریم ورک پر اتفاق سرکاری خرچ پہ روضہ رسول پر حاضری کیلئے قائمہ کمیٹی کی سفارشات وزارت مذہبی امور کو ارسال وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی برطانیہ کے غیر سرکاری دورے کے دوران اے آئی کے ماہرین سے ملاقات آگ سے بچائو،سی ڈی اے کے تحت ابتدائی سروے مکمل ،فائر سیفٹی اینڈ ہیزرڈ کے معیار پر پورا نہ اترنے والی عمارتوں کے مالکان... جاپان کے سفارت خانے کی ٹائم-لوپ کامیڈی “مانڈیز: سی یو ذس ویک ” کی فلم اسکریننگ کی میزبانی ڈپٹی وزیراعظم سے چینی سفیر جیانگ زایدونگ کی ملاقات
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔