Jasarat News:
2026-07-24@09:52:41 GMT

تحقیقاتی عمل تیز، دوسرے روز بھی فارنزک ماہرین کا سروے

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقاتی عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ آج دوسرے روز بھی ٹیکنیکل اور فارنزک ماہرین پر مشتمل ٹیموں نے متاثرہ عمارت کا تفصیلی سروے کیا، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے عمارت کا کنٹرول سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے حوالے کر دیا ہے۔حکام کے مطابق، ٹیکنیکل اور فارنزک ٹیموںنے گزشتہ روز بھی عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ ماہرین اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی یا اس کے پیچھے کوئی اور عوامل کارفرما تھے۔ ٹیمیں عمارت کے ڈھانچے کی مضبوطی اور آگ لگنے کے مقام سے نمونے اکٹھے کر رہی ہیں تاکہ ایک حتمی رپورٹ مرتب کی جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ عمارت کو باقاعدہ طور پرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ماہرین فیصلہ کریں گے کہ عمارت مرمت کے قابل ہے یا اسے گراناپڑے گا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی