وزیراعلیٰ پنجاب کی ہر ضلع میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹر بنانے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260128-08-7
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر ضلع میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہر ڈی ایچ کیو میں نیورولوجسٹ اور پیڈز نیورولوجسٹ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا، ہر ضلع میں ایک ڈاکٹر اور نرس کو فوری طور پر 3 ما ہ کی اسٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کرائی جائے گی۔ مریم نواز نے فوری طور پر اسٹروک پیشنٹ کے لیے ٹیلی میڈیسن پروجیکٹ شروع کرنے کا حکم دیا، ضلعی اسپتالوں کے ڈاکٹر فالج کے مریض کے فوری علا ج کے لیے اسپیشلسٹ اورکنسلٹنٹ سے ٹیلیفونک رابطہ کرسکیں گے۔
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازا سٹروک مینجمنٹ سینٹر ز کے قیام سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔