منعم ظفر خان آج اورنگی ٹاؤن میں کیمپوں کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260128-08-9
کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ کے سلسلے میں آج اورنگی ٹاؤن کا دورہ کریں گے ، دورے کا آغاز دفتر جماعت اسلامی ضلع غربی، نزد الخدمت اسپتال، پونے 5 نمبر چورنگی، اورنگی ٹاؤن سے ہوگا۔ امیر کراچی اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں جینے دو کراچی کو مارچ کے سلسلے میں اورنگی میں قائم استقبالیہ کیمپوں کا دورہ، کارکنان اور عوام سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے امیر ضلع غربی مدثر انصاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف منظم اور پرامن عوامی جدوجہد میں ہے، اور جماعت اسلامی شہر کو ناانصافی، بدانتظامی اور ظالمانہ نظام سے نجات دلانے کے لیے میدان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ہی کراچی کو بچا سکتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اورنگی ٹاو ن
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر