گووندا کا اپنے بھانجے کرشنا سے متعلق حیران کن دعویٰ، خاندانی تنازع کی وجہ بھی بتادی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
بالی ووڈ کو ماضی میں مسلسل بلاک بسٹر فلمیں دینے والے نامور اداکار گووندا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بھانجے کرشنا ابھیشک کو میرے خلاف استعمال کیا جاتا ہے اور میری توہین کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
اداکار گووندا اور اُن کی اہلیہ سُنیتا آہوجا اپنی ازدواجی زندگی کی وجہ سے مسلسل خبروں میں ہیں، حال ہی میں سُنیتا نے اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد گووندا نے ان بیانات کو ایک بڑے تنازع کا حصہ قرار دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا اور اُن کی اہلیہ سُنیتا آہوجا کافی عرصے سے طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں، ایک سابقہ انٹرویو میں سُنیتا نے انکشاف کیا تھا کہ مبینہ طور پر اُن کے شوہر ایک ایسی خاتون کے ساتھ منسلک تھے جو اداکار سے پیسے چاہتی تھی۔
اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے گووندا نے دعویٰ کیا کہ اُن کی اہلیہ اور قریبی لوگ اُن کے خلاف ایک بڑی سازش میں استعمال ہو رہے ہیں۔
گووندا نے اس معاملے میں اپنے بھانجے، اداکار وکامیڈین کرشنا ابھیشیک کو بھی گھسیٹ لیا، اور الزام عائد کیا کہ کرشنا کو ٹی وی پر اُن کی توہین کرنے پر زبردستی مجبور کیا جاتا ہے۔
گووندا نے بھارتی نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ کرشنا ابھیشیک کے ٹی وی پروگرامز دیکھیں تو آپ محسوس کریں گے کہ مصنفین اُسے ایسے جملے کہلواتے ہیں جو میری توہین کرتے ہیں، میں نے اُسے بتایا کہ اُسے میرے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے اور اسے محتاط رہنے کو کہا ہے۔
جب بھی میں نے کرشنا کو خبردار کیا، سُنیتا ناراض ہو جاتی تھیں اور مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ لوگ کب ایک دوسرے سے ناراض ہوتے ہیں اور کب ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
اداکار نے اپنے خاندان کے افراد سے درخواست کی کہ وہ عوامی بیانات دینے سے گریز کریں، ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں ایسے حالات پیدا نہ کیے جائیں جو مجھے گھٹن میں مبتلا کر دیں اور میں یہ درخواست خاص طور پر اپنے خاندان سے کر رہا ہوں۔
بعد ازاں، ایک انٹریو کے دوران کرشنا ابھیشیک سے جب گووندا کے بیان سے متعلق پوچھا گیا کہ ان کا کہنا تھا کہ میں گووندا ماموں سے محبت کرتا ہوں اور اُن کا احترام کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک لیجنڈ ہیں اور اُن کی سوچ نیکسٹ لیول ہے، شاید اسی لیے وہ چیزوں کو ایک مختلف زاویے سے دیکھتے ہیں، ایک ہی بات کسی کو مثبت لگ سکتی ہے اور کسی کو طنزیہ لگ سکتی ہے لیکن میں اسے مثبت انداز میں لیتا ہوں۔
واضح رہے کہ گووندا اور سُنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی۔ اس جوڑے کے دو بچے، بیٹی ٹینا اور بیٹا یش وردھن ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل گووندا نے اور ا ن س نیتا
پڑھیں:
نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ نے نیب قانون میں کی گئی ترامیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اہم مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام مقدمات اب وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کو نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں رہا، اس لیے نیب سے متعلق تمام زیر التوا اور آئندہ مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کیس: وفاقی آئینی عدالت نے اہم سوالات اٹھا دیے
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب اور وفاقی حکومت کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175، نیب آرڈیننس کے سیکشن 32 اور 32 اے کے تحت نیب مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت ہی مجاز فورم ہے۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے پر فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو جمعہ کو سنایا گیا۔
اس فیصلے کے بعد نیب سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت اب وفاقی آئینی عدالت میں ہوگی، جبکہ سپریم کورٹ ان مقدمات کی سماعت نہیں کرے گی۔ یہ فیصلہ نیب مقدمات کے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق ایک اہم آئینی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں