ٹنڈو آدم کے ماڈل سٹی وماسٹر پلان کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت) سندھ حکومت کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور اربن ریجنل پالیسی اینڈ اسٹریٹجک پلاننگ ونگ کے زیرِ اہتمام ٹنڈو آدم شہر کے مستقبل کے ماڈل سٹی ماسٹر پلان کے حوالے سے شاہ عبداللطیف میونسپل لائبریری میں ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں شہر کی آئندہ بیس سالہ ترقیاتی حکمتِ عملی اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر غور و خوض کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اربن ریجنل پالیسی ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار علی کنبھر اور اے ای کنسلٹنٹ سید بابر علی شاہ نے کہا کہ مقامی سطح پر شہریوں، تاجر برادری اور متعلقہ اداروں کی شمولیت سے ہی ماسٹر پلان کو شہر کی حقیقی ضروریات کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماسٹر پلان میں صحت، تعلیم، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، ٹرانسپورٹ، گرین بیلٹس اور دیگر بنیادی شہری سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس موقع پر ایم این اے صلاح الدین جونیجو نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے شہروں کو ماڈل سٹی بنانے کا منصوبہ ایک مثبت اور عملی قدم ہے، جس سے ٹنڈو آدم سمیت دیگر شہروں کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔