ورکرز ویلفیئر بورڈ رجسٹرڈ مزدوروں کی فلاحی ا سکیموں کیلیے دوبارہ فعال
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی گورننگ باڈی کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری دے دی، ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کو رجسٹرڈ مزدوروں کی فلاحی اسکیموں کے لیے دوبارہ فعال کر دیا گیا۔ کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی سابق مدت 22 اگست 2025ء کو ختم ہو چکی تھی۔ صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ نئے بورڈ کی سربراہی وزیر محنت و انسانی وسائل کریں گے۔ بورڈ میں سیکرٹری محکمہ محنت، محکمہ خزانہ اور سندھ ریونیو بورڈ کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کابینہ نے آجر فریق سے چار نمائندگان کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کیلیے چار مزدور نمائندگان نامزد کیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ورکرز ویلفیئر بورڈ کابینہ نے
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔