ماتلی،لائوڈاسپیکر کاغلط استعمال،شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت) ماتلی سمیت ضلع بدین کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، پیشہ ور بھکاریوں، رکشہ ڈرائیوروں اور ریڑھی بانوں کی فوج ظفر موج نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ تفصیلات کے مطابق ماتلی، تلھار، ٹنڈو غلام علی اور دیگر علاقوں میں لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال عروج پر پہنچ گیا ہے جہاں پیشہ ور بھکاریوں نے وہیل چیئرز پر لاؤڈ اسپیکر نصب کر کے گھنٹوں ریکارڈ شدہ صدائیں چلا کر بازاروں اور گلیوں کو یرغمال بنا لیا ہے، ان بھکاریوں نے باقاعدہ تنخواہ دار ملازم رکھے ہوئے ہیں جو انہیں گھماتے ہیں جبکہ رکشہ اور ریڑھی والے اسے اپنے کاروبار کا لازمی حصہ سمجھ کر فل والیم میں ڈیک بجاتے ہیں جس سے نہ صرف بیماروں اور بوڑھوں کا آرام خراب ہوتا ہے بلکہ طلبا کی تعلیمی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ 2015 ء کے تحت اذان اور جمعہ کے خطبے کے علاوہ اسپیکر کا ہر قسم کا ایسا استعمال جرم ہے جس کی سزا 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ ہے لیکن بدین ضلع کے 14 تھانوں کی پولیس ان پیشہ ور بھکاریوں اور شور مچانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ شہریوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پیشہ ور گروہوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کر کے عوام کو اس ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیشہ ور
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی