'تصویر کی بات نہیں دل جُڑےہونےچاہئیں'،بیٹے کی شادی پر مریم کیساتھ تصاویرکے سوال پرکیپٹن صفدر کاجواب
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا بیٹے جنید کی شادی میں اہلیہ کے ساتھ تصاویر نہ ہونے کے سوال پر ردعمل سامنے آگیا۔
گزشت دنوں کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی ہوئی جس کی تصاویرکئی روز تک سوشل میڈیا پر ہوئے۔
تقریب سے سامنے آنے والی زیادہ تر تصاویر مریم نواز کی تھیں جن میں کیپٹن صفدر کی کم تصاویر دیکھی گئیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ بیٹے کی شادی پر میاں بیوی کی ساتھ تصویر نہیں جس کا کیپٹن صفدر نے اب جواب دیا ہے۔
مزید پڑھیںجنید صفدر کی اہلیہ کے بچپن کی ویڈیو وائرل
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا 'اگر آپ کا دل کرتا ہے تو میں آج ہی جاکر سی ایم کے ہمراہ کھڑا ہونگا تصویر بھیج دوں گا'۔
صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا 'تصویروں کی بات نہیں ہوتی، دل جُڑے ہونے چاہئیں، ہمارا دل بہت زیادہ جُڑا ہوا ہے، وہاں دھڑکتاہے تو پمپنگ یہاں ہوتی ہے، یہاں دھڑکتا ہے تو پمپنگ وہاں ہوتی ہے'۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ’جن لوگوں نے بیٹے کی شادی پر تنقید کی، میں ان کے لیے دعا کروں گا کہ اللہ ان کے گھر بھی خوشیاں لائے، میں ناقدین سمیت مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔
View this post on Instagram.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی شادی
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔