City 42:
2026-07-24@02:13:51 GMT

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما قتل

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے انصاف یوتھ ونگ ویسٹ پنجاب کے نائب صدر خالد پٹھان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خالد پٹھان پر فائرنگ اُس وقت کی گئی جب وہ اپنے معمولات کے مطابق کہیں جا رہے تھے اور نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا، یہ حملہ اس قدر بزدلانہ تھا کہ خالد پٹھان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ 

تحریک انصاف   نے اس بربریت کی شدید مذمت کی ہے اور حکام سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قتل کسی فرد کا نہیں بلکہ پوری جماعت کا مسئلہ ہے،خالد پٹھان جیسے پرامن اور نوجوان رہنما کا قتل ایک سنگین جرم ہے جس پر فوری کارروائی ضروری ہے۔ 

پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز؛ اقتصادی تعاون تنظیم کی باضابطہ چیئرمین شپ سنبھال لی

پی ٹی آئی نے اس قتل کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی پُرزور اپیل کی اور کہا کہ یہ واقعہ صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور قانون کی حکمرانی کے فقدان کی عکاسی کرتا ہے۔ 

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ قتل اس بات کا غماز ہے کہ صوبے میں نوجوانوں کے لیے کوئی محفوظ ماحول نہیں ہے، ہر روز بے گناہ نوجوانوں کی زندگیاں چھین لی جاتی ہیں، حکومت اور انتظامیہ اس صورت حال کو قابو کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ 

ٹرین لیٹ۔۔طالبہ امتحان سے محروم۔۔ریلوے کو 27 لاکھ جرمانہ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خالد پٹھان پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن