Jasarat News:
2026-07-24@10:40:55 GMT

سندھ حکومت نے کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا‘ این ایل ایف

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) محنت کش جینے دو کراچی مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔ سندھ حکومت نے کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا ہے۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کراچی کی بربادی کی ذمہ دار ہے۔ محنت کشوں کو کراچی کے حقوق کیلیے میدان میں نکلنا ہوگا۔ یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے کورنگی ،لانڈھی صنعتی ایریا کے دورے اور محنت کشوں سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔خالد خان نے محنت کشوں کو یکم فروری بروزاتوار شاہراہ فیصل پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں منعقدہ ,,جینے دو کراچی مارچ،،میں شرکت کی دعوت دی ۔ خالد خان نے کہا کہ سانحہ گل پلازا نے ثابت کردیا ہے کہ کراچی لاوارث شہر بن چکا ہے۔ اگر سانحہ علی انٹر پرائز بلدیہ ٹائون فیکٹری کی شفاف تحقیقات کی جاتیں اور دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جاتا تو اس طرح کے سانحات نہیں ہوتے ۔قاسم جمال نے کہا کہ شاپنگ مال کی طرح فیکٹریوں اور کارخانوں میں بھی سیفٹی قوانین کا نفاذ کیا جائے۔ ستمبر سے دسمبر تین ماہ کے دوران تین فیکٹریوں میں آگ لگی ہے لیکن اس کوئی انکوائری نہیں کی گئی ہے۔ جینے دو کراچی مارچ محنت کشوں کی آواز ثابت ہوگا۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن